سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کی بیگمات کی پیشی سے استثنیٰ کی استدعا مسترد کر دی

 

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپر یم کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کی دونوں بیگمات کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیشی سے استثنیٰ کی استدعا مسترد کر دی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ میں پی پی رہنماخورشید شاہ کے اہلخانہ اور ریفرنس میں شریک دیگر ملزمان کی ضمانت منسوخی اور قبل ازگرفتاری کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس امین قاضی نے استفسار کیا کہ کیا موجودہ کیسز مختلف نوعیت کے ہیں؟، جس پروکیل نے بتایا کہ ایک ہی کیس میں مختلف ضمانت قبل ازگرفتاری اور ضمانت منسوخی کے کیسز ہیں،عدالت نے قومی احتساب بیورو(نیب ) کے وکیل کو ہدایت کی کہ ایک ہی کیس میں مختلف معاملات ہیں تو نیب تحریری معروضات جمع کرائے۔جسٹس امین قاضی نے نیب کے وکیل سے سوال کیا کہ ریفرنس کس سٹیج پر ہیں؟، جس کے جواب میں وکیل نیب نے بتایا کہ اب تک کیس میں چھ گواہوں کے بیان قلمبند ہوئے ہیں ۔ عدالت نے ہدایت کی کیس میں سب کی حاضری ضروری ہے، نیب ٹرائل کو جلد ختم کرے۔بعدازاں عدالت عظمیٰ نے کیس کی مزید سماعت ستمبر کے وسط تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

56 mins ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

1 hour ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

2 hours ago

لاہور میں بدترین اسموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار ہوگیا

شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…

2 hours ago

تحریک انصاف کا 8 نومبر کو ہونے والا پشاور جلسہ منسوخ

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…

2 hours ago

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

2 hours ago