آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ نویں جائزے کی اب تک کی بات چیت کو تعمیری قرار دے دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ نویں جائزے کی اب تک کی بات چیت کو تعمیری قرار دے دیا۔ ’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایسٹر پیریز نے کہا کہ پاکستان سے معاشی آؤٹ لک کے ازسرِنو جائزے پر تبادلۂ خیال ہوا ہے۔
ایسٹر پیریز کا کہنا ہے کہ پاکستان سے جائزے کے لیے مثبت بات چیت چل رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سیلاب کے بعد پاکستان کے معاشی آؤٹ لک کا ازسرِنو جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان کو مختلف معاشی اعداد و شمار کا ازسرِنو تعین کرنا ہو گا۔ایسٹر پیریز نے کہا کہ پاکستان کو مالیاتی نظم و ضبط اور خسارہ کنٹرول کرنے کے لیے اہداف کا ازسرِ نو جائزہ بھی لینا ہو گا، ڈالر کے ایکسچینج ریٹ کی پالیسی پر نظرِ ثانی کرنا ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ساتویں اور آٹھویں جائزے کے لیے مختلف اہداف کو مکمل کرنا ہے، توانائی کی اصلاحات پر ساتویں اور آٹھویں جائزے کے طے شدہ اہداف پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔نمائندہ آئی ایم ایف ایسٹر پیریز نے کہا کہ پاکستان سے بات چیت مزید جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی متاثرینِ سیلاب کی انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ضرورتوں کا احساس ہے۔ایسٹر پیریز نے مزید کہا کہ پاکستان سے متاثرینِ سیلاب کے ریلیف کے لیے پالیسیز پر بات چیت ہوئی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی ادائیگیوں کے لیے فنانسنگ کو ملحوظِ خاطر رکھنا ہو گا۔

Recent Posts

میرے اور ساتھیوں کے اوپر اغوا کا مقدمہ انتقامی کارروائی ہے، گورگین مینگل

وڈھ(قدرت روزنامہ)بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کے بیٹے گورگین مینگل کیخلاف مقدمہ…

4 mins ago

ساحل سمندر کا تحفظ اور سرحدی روزگار کے معاملے پر مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی، پھلین بلوچ

اسلام آباد، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حق دوتحریک کے سربراہ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ…

10 mins ago

تربت میں طبی سہولیات کا فقدان، ڈی ایچ او تعریفی بیانات دینا بند کریں، مینا مجید بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی رہنمااوربلوچستان کی پارلیمانی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ مینامجید بلوچ نے آرایچ…

16 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی آزادی اظہار رائے کو سلب کرنا ہے، خضدار پریس کلب

خضدار(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کو یرغمال بنانا، آئین کی خلاف ورزی اور آزادی صحافت پر…

29 mins ago

کوئٹہ پریس کلب پر پولیس کا دھاوا اور تالہ بندی کیخلاف اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ہوگا، بی یو جے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان یونین آف جرنلسٹ اور کوئٹہ پریس کلب کے ایگزیکٹو ممبران سمیت تمام سینئر…

42 mins ago

وڈھ کو بھتہ گیروں کے حوالے نہیں کریں گے، جھوٹے مقدمات کی کوئی وقعت نہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیا ن میں کہا گیا ہے کہ وڈھ کو…

50 mins ago