اے این ایف نے ماتحت عدالت کے فیصلے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیے


کراچی (قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ماتحت عدالت کے فیصلے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیے۔اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے وکیل نے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نمبر 2 نے 20 سے زائد کیسوں کے فیصلے اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے برعکس دیے ہیں، سپریم کورٹ کے فل بینچ نے منشیات کی برآمدگی سے متعلق فیصلہ دیا تھا، فیصلے کے مطابق ملزمان کو برآمد ہونے والی منشیات کی مجموعی مقدار کے حساب سے یکساں سزا سنائی جائے گی۔
اے این ایف کے وکیل نے مؤقف اپنایا ہے کہ منشیات عدالت نے 20 سے زائد مقدمات میں اعلیٰ عدالت کے فیصلے کے برخلاف سزا سنائی، ملزمان کے خلاف مجموعی کے بجائے منشیات کی الگ الگ مقدار پر فیصلہ سنایا گیا۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے وکیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ منشیات عدالت کے ان فیصلوں سے ملزمان کی سزا کم ہو جاتی ہے، اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے مطابق 10 کلو چرس، ہیروئین اور کوکین برآمدگی کی سزا موت ہے۔
عدالت نے ابتدائی دلائل سن کر منشیات فروش رفیق، صبور، شیر خان و دیگر کو نوٹسز جاری کر دیے۔واضح رہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزمان کی سزائیں بڑھانے کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

Recent Posts

ایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ فلم کی آفر کیوں مسترد کردی؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…

1 min ago

فرح اقرار نے اقرارالحسن کی تیسری شادی پر کیا پیغام بھیجا تھا؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…

13 mins ago

16 برس کی عمر میں بے ہوش کرکے غیراخلاقی حرکت کی کوشش کی گئی، رشامی ڈیسائی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…

15 mins ago

متیھرا نے مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر رد عمل جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…

16 mins ago

مصر: سالانہ 1 ارب روپے تنخواہ، بھر بھی کوئی ملازمت کا خواہشمند نہیں، آخر کیوں؟

مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…

27 mins ago

پنجاب حکومت کی خسارے کی خبروں کی تردید

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…

34 mins ago