لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے جیولین تھرورز کے لیے خصوصی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ایتھلیٹس کو جدید ٹریننگ دی جائے گی۔قامی اخبار جنگ کی رپورٹ کے مطابق ایتھلیٹ ارشد ندیم کی بین الاقوامی مقابلوں اور خاص طور پر ٹوکیو اولمپکس میں عمدہ پرفارمنس کے بعد پاکستان میں جیولین تھرو کو بڑی پذیرائی مل رہی ہے ، ایسے میں پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے جیولین تھرورز کے لیے خصوصی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔کیمپ کے لیے ملک بھر سے 80 میٹر تک کے جیولین تھرورز کو تلاش کیا جائے گا، ٹیلنٹ ہنٹ کے بعد ایتھلیٹس کو طویل دورانیے کے کیمپ میں خصوصی تربیت دی جائے گی اور نوجوانوں کو گروم کیا جائے گا تاکہ ارشد ندیم کے ساتھ دیگر نوجوان بھی انٹر نیشنل مقابلوں میں شرکت اور پرفارم کریں ۔اگلے دو ماہ کے دوران جیولین تھرورز کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام مکمل کر لیا جائے گا مختلف ایج گروپ میں ٹیلنٹ تلاش کیا جائے گا ۔ویمن ایتھلیٹس کو بھی کیمپ میں بلا کر مقابلوں کے لئے تیار کیا جائے گا ، کیمپ میں کوچ ، فزیکل ٹرینر ، ماہر غذائیات اور موٹیویٹر کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…