نواز الدین صدیقی کی بھاری بھرکم معاوضہ لینے والے فنکاروں پر کڑی تنقید


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ جو فنکار ایک فلم کا 100کروڑ معاوضہ لیتا ہے وہی فلم کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار بھی ہوتا ہے۔حال میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار نواز الدین صدیقی نے بھاری بھرکم معاوضہ لینے والے فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لیا۔
انہوں نے فلموں کے فلاپ ہونے، ہدایتکار، پروڈیوسر اور فنکاروں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک اداکار کو ٹکٹوں کی فروخت سے پریشان نہیں ہونا چاہیے، میں اسے ہنر کی بے عزتی کے طور پر دیکھتا ہوں۔ نوازالدین صدیقی کا مزید کہنا تھا جو ستارے 100 کروڑ فی فلم بطور معاوضہ وصول کرتے ہیں انہوں نے ہی فلم انڈسٹری اور فلموں کو نقصان پہنچایا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ چھوٹے بجٹ یا معمولی بجٹ کی فلم ناکام نہیں ہوتی، جب بھی کسی فلم کا بجٹ بہت زیادہ بڑھ جائے گا تو وہ یقیناً فلاپ ہو گی۔ نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ اداکار، ہدایتکار اور کہانی سنانے والے فلاپ نہیں ہوتے، یہ فلم کا بجٹ اور بھاری معاوضہ لینے والے فنکار ہیں جو اسے ہٹ یا فلاپ بناتے ہیں۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

52 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

60 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

2 hours ago