سانپ، آپ سے غلطیاں کرا کے نااہلی کے دروازے پر لے آئے، فیصل واوڈا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سر سانپ اور کیڑے آپ سے غلطیاں کرا کے نااہلی کے دروازے پر لے آئے ہیں، یہ غلطیاں انہوں نے آپ سے کروائی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فیصل واوڈا نے عمران خان کا نام لیے بغیر انہیں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت بھی نہیں گرے گی آپ کو پتہ چل جائے گا اور بالفرض گر بھی گئی نظام پھر بھی چلتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ حاصل حصول صفر جمع صفر، نتیجہ صفر ہو گا، اب بھی وقت ہے جھاڑو پھیریں ورنہ بند گلی سے نکلنا ناممکن ہو گا۔ایک انٹرویو میں عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ توشہ خانہ پر عمران خان جیسے بڑے انسان سے ایک چھوٹا کام کروایا گیا۔
فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ میں نے عمران خان کے خلاف کوئی بیان دیا ہے نا دوں گا لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ عمران خان جیسے بڑے انسان سے ایک چھوٹا کام کروایا گیا، شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری تب ہوتی ہے جب آپ شاہ کو بچا لیتے ہیں۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

2 hours ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

2 hours ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

2 hours ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

2 hours ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

2 hours ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

3 hours ago