حکومت نے نوجوانوں کے لیے لیپ ٹاپ اور روزگار اسکیموں کا اعلان کردیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے نوجوانوں کے لیے لیپ ٹاپ اور روزگار اسکیموں کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ’پرائم منسٹر یوتھ پروگرام‘ کا آغاز کریں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شیزہ فاطمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لیے کئی اسکیمیں بحال کی جائیں گی، جن کا مقصد نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے، جس میں 15 سے 29 سال تک کی عمر کے 5 کروڑ سے زائد نوجوانوں کو قرضے دیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت انوویشن ایوارڈز دینے کا منصوبہ بھی ہے۔ شیزہ فاطمہ نے بتایا کہ لیپ ٹاپ اسکیم شہباز شریف نے 2011 میں پنجاب میں شروع کی تھی۔ رواں برس وزیراعظم شہباز شریف نوجوانوں میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔ اس سلسلے میں بلوچستان کا حصہ دوگنا کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان وزیراعظم یوتھ پروگرام کی ویب سائٹ کے ذریعے قرض اپلائی کرسکتے ہیں، جہاں 5 لاکھ تک قرضے بلا سود فراہم کیے جائیں گے جب کہ 15 لاکھ کا قرضہ 5 فیصد شرح سود اور 75 لاکھ تک قرض پر سود کی شرح 7 فیصد ہوگی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وزیراعظم آئندہ ہفتے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کا آغاز کریں گے۔
شیزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کامیاب جوان کے نام سے ہمارے ہی منصوبے کو جاری کیا جب کہ سابقہ حکومت نے مسلم لیگ ن کی طرف سے نوجوانوں کے لیے شروع کیے گئے زیادہ تر منصوبے ختم کردیے تھے ۔

Recent Posts

ٹرانسپورٹرز کا چالان اور موٹروے پولیس کے رویہ کیخلاف لکپاس کے مقام پر احتجاج

بولان(قدرت روزنامہ)موٹر وے پولیس کی ایک مسافر گاڈی کو ایک ہزار چالان کرنے اور ناروا…

1 min ago

حکومت بلوچ اور پشتونوں کیخلاف آپریشن کے ذریعے ان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے آپریشن عزم…

11 mins ago

رکن صوبائی اسمبلی صمد گورگیج پارلیمانی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی امور منتخب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان صمد خان گورگیج پارلیمانی سیکرٹری برائے…

23 mins ago

اوستہ محمد میں خاتون کا قتل ،ملزمان کی گرفتاری کیلئے اہلخانہ کا احتجاج

اوستہ محمد(قدرت روزنامہ)شہداد کوٹ سندھ کے رہائشی حامد علی بروہی زاہدہ بروہی و دیگر گنداخہ…

44 mins ago

مسلح جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے، ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا، ضیاء لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان ضیا ء لانگونے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان میں…

1 hour ago

مانجھی پور،نہر میں نہاتے ہوئے 9 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

مانجھی پور(قدرت روزنامہ)مانجھی پور کے قریب گوٹھ شمس الحق کھوسہ کے رہائشی 9 سالہ عمران…

1 hour ago