امریکی صدر کو افغانستان میں اپنے شہریوں پر حملوں کا ڈر ، انخلا آپریشن جلد مکمل کرنے پر زور

  واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان کی صورتحال پر خطاب میں کہا کہ داعش کے حملے بڑھنے کا امکان ہے ، انخلا کا عمل جلد مکمل کرنا ہوگا . نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ افغانستان سے انخلاء کا عمل جتنی جلد مکمل ہو سکے اتنا بہتر ہے ، ہمیں معلوم ہے کہ داعش کابل ائیرپورٹ ، امریکی اور اتحادی افواج پر حملے کرنے کی تاک میں ہے ، ہم 10 روز میں 70 ہزار 700 افراد کو افغانستان سے نکالنے میں کامیاب ہوئے ، اسی رفتار سے مکمل انخلاء 31 اگست تک ہو جائے گا .

جوبائیڈن نے مزید کہا کہ جی 7 ممالک اور دیگر اتحادی طالبان کے بارے میں ایک ہی رائے رکھتی ہیں افغانستان کے چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنے پر متفق ہیں . ہم میں سے کسی کو بھی طالبان کی باتوں پر یقین نہیں، اپنے اداروں سے کہا کہ ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا پلان بنا کر رکھیں ، ہم سب مل کر طالبان کے طرز عمل کو دیکھیں گے . افغان پناہ گزینوں کے بارے میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تمام اتحادی ممالک مل کر افغان پناہ گزین کی امداد جاری رکھیں گے . . .

متعلقہ خبریں