امریکی صدر کو افغانستان میں اپنے شہریوں پر حملوں کا ڈر ، انخلا آپریشن جلد مکمل کرنے پر زور

 

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان کی صورتحال پر خطاب میں کہا کہ داعش کے حملے بڑھنے کا امکان ہے ، انخلا کا عمل جلد مکمل کرنا ہوگا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ افغانستان سے انخلاء کا عمل جتنی جلد مکمل ہو سکے اتنا بہتر ہے ، ہمیں معلوم ہے کہ داعش کابل ائیرپورٹ ، امریکی اور اتحادی افواج پر حملے کرنے کی تاک میں ہے ، ہم 10 روز میں 70 ہزار 700 افراد کو افغانستان سے نکالنے میں کامیاب ہوئے ، اسی رفتار سے مکمل انخلاء 31 اگست تک ہو جائے گا۔جوبائیڈن نے مزید کہا کہ جی 7 ممالک اور دیگر اتحادی طالبان کے بارے میں ایک ہی رائے رکھتی ہیں افغانستان کے چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنے پر متفق ہیں۔ ہم میں سے کسی کو بھی طالبان کی باتوں پر یقین نہیں، اپنے اداروں سے کہا کہ ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا پلان بنا کر رکھیں ، ہم سب مل کر طالبان کے طرز عمل کو دیکھیں گے۔افغان پناہ گزینوں کے بارے میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تمام اتحادی ممالک مل کر افغان پناہ گزین کی امداد جاری رکھیں گے ۔

Recent Posts

یو اے ای پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں حصہ لینے کو تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات پہلی مرتبہ خواتین کی خوبصورتی کے عالمی مقابلے ’مس…

10 mins ago

کراچی میں ریڈ اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں پر تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت

کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں جاری ریڈ اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں پر تعمیراتی…

20 mins ago

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کا فیصلہ…

26 mins ago

پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کا معاملہ کابینہ کمیٹی کو بجھوانے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرائیویٹائزیشن کا…

34 mins ago

عمران خان کی فائنل کال حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، مشیر اطلاعات پختونخوا

پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی فائنل…

49 mins ago

’چائے والا‘ ارشد خان کا شارک ٹینک پاکستان سے 1 کروڑ کا معاہدہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شارک ٹینک پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے زریعے مشہور…

56 mins ago