باہر سے پیسہ نہ آیا تو دیوالیہ ہو سکتے ہیں، حفیظ پاشا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر خزانہ اور ماہرمعیشت ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ ملکی حالات کافی خراب ہوچکے ہیں، ہمارے ڈالر کے ذخائر صرف ایک مہینے کی درآمدات کے لیے کافی ہیں، اگر باہر سے نیا پیسہ نہیں آنا شروع ہوا تو ہم دیوالیہ ہونے کی طرف جا سکتے ہیں۔پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے نویں ریویو کے آغاز میں مفتاح اسماعیل نے لیٹر آف انٹینٹ میں جو اصلاحات پیش کیں وہ پاکستان کے مفاد میں ہیں۔
ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو پورا کرنا ہی ہوگا، یہ ہمارے اپنے مفاد میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترسیلاتِ زر میں کمی کساد بازاری کی وجہ سے نہیں، بلکہ ڈالر کے آفیشل ریٹ اور ہنڈی حوالے کے ریٹ میں 20 روپے کا فرق ہونے کی وجہ سے ہے۔
سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے نویں ریویو میں تقریباً 2 مہینے کی تاخیر ہوگئی، اس پروگرام کی اہمیت گزشتہ 22 پروگرامز میں سے سب سے زیادہ ہے، کیونکہ معاشی حالات حد سے زیادہ خراب ہیں۔

Recent Posts

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

7 mins ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

20 mins ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

32 mins ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

39 mins ago

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

45 mins ago

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

3 hours ago