پاکستان میں ملیریا پھیلانے والا روایتی مچھر غائب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں ملیریا پھیلانے والا روایتی مچھر غائب ہو گیا ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ’اینافلیس پلچیری مس‘ نامی مچھر ملیریا پھیلا رہا ہے جو پہلے یہ کام نہیں کرتا تھا۔ڈائریکٹر آف ملیریا کنٹرول ڈاکٹر محمد مختار نے انکشاف کیا ہے کہ نئے مچھر کے نمونے ڈی این اے اور بلڈ ٹیسٹ کے لیے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول امریکا بھیجے ہیں۔
ڈاکٹر محمد مختار کا کہنا ہے کہ نیا مچھر سامنے آنے کے باعث ملیریا کنٹرول کی نئی حکمت عملی بنانی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ اس سال شدید گرمی اور سیلاب کے باعث ملیریا پھیلانے والا روایتی مچھر ختم ہو گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا 5 سے 10 گنا زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ڈاکٹر محمد مختار کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال اب تک ملیریا کے 50 لاکھ کیس سامنے آ چکے ہیں۔

Recent Posts

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

9 mins ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

20 mins ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

48 mins ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

60 mins ago

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

1 hour ago

تحریک انصاف کے حق میں امریکی ممبران کانگریس کا بائیڈن کو ایک اور خط

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…

1 hour ago