اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ایرلائن پی آئی اے میں ایک بار پھر لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا گیا ، لازمی سروس ایکٹ 6 ماہ کے لیے نافذ کیا جائے گا۔لازمی سروس ایکٹ کے دوران پی آئی اے کے کپتان اور فضائی عملہ سمیت تمام ملازمین کام سے منع نہیں کر سکیں گے ۔
یہ جہاز کے کپتانوں، فضائی میزبان سمیت تمام ملازمین پر نافذ ہوگا ۔ اعلی انتظامیہ کے دیے گئے احکامات پر کام سے منع کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
لازمی ایکٹ سروس کی خلاف ورزی پر انتظامی کارروائی سمیت عدالتی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے،خلاف ورزی کی صورت میں پی آئی اے ملازمین کو ایک سال تک جیل ہوسکتی ہے ۔پی آئی اے انتظامیہ نے لازمی ایکٹ سروس اکتوبر سے 6 ماہ کے لئے نافذ کردیا ہے۔
بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…
لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سموگ کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 کو پنڈی…