سندھ میں سرکاری ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری


کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز اور ہاؤس افسر کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر معاملہ اجلاس میں زیر بحث آیا۔ کابینہ نے مشاورت کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے یہ مطالبہ منظور کرلیا
سندھ کے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی تنخواہ 73 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ 4 ہزار روپے اور ہاؤس افسر ڈاکٹرز کی تنخواہیں 40 ہزار سے بڑھا کر 69 ہزار کرنے کی منظوری دی گئی۔
سیکریٹری خزانہ نے بریفنگ میں بتایا کہ تنخواہوں کے اضافے بعد سرکاری خزانے پر سالانہ ایک ارب 60 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ محکمہ صحت نے اسی حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وزارت صحت اور کے پی کے تنخواہیں بڑھا چکے ہیں، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر کرنے کی ہدایت کی تھی۔
دریں اثنا حکومت سندھ کی جانب سے سندھ کے تمام اضلاع میں رہنے والے 275 ڈاکوؤں، ڈکیتوں، دہشت گردوں اور اشتہاری ملزمان پر انعام مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 10 لاکھ سے 80 لاکھ روپے تک رکھی گئی ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

4 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

4 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

4 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

5 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 hours ago