اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر صحت قادر پٹیل کی ہدایت پر پی ایم سی جیل میں موجود قیدیوں کے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان کا انعقاد کرے گا۔اس سلسلے میں پاکستان میڈیکل کمیشن نے تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو اگلے سال سے جیلوں میں MDCAT امتحان منعقد کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
پی ایم سی نے یونیورسٹیوں کو جیل میں مراکز قائم کرنے کی ہدایت دے کر امیدواروں کے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان کے انعقاد کا عمل شروع کیا ہے۔جیل کا عملہ اور متعلقہ حکام مناسب انتظامات کرکے یونیورسٹیوں کو سہولت فراہم کریں گے۔
ایم ڈی کیٹ میں شامل ہونے والے امیدواروں کو مزید تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکتا ہے۔قیدیوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنے سے اس تصور کو تقویت ملے گی کہ قیدیوں کے کردار کی اصلاح ہوگی۔
تاریخ میں یہ پہلی بار ایسا ہوگا کہ جیلوں میں MDCAT امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔وفاقی وزارت صحت NHSR&C کا وژن یہ ہے کہ جیل میں مستحق اور ذہین بچوں کو ڈاکٹروں، نرسوں اور طب کے کسی بھی شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔
زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…