اسلام آباد (قدرت روزنامہ)روانڈا میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ایف آئی اے کی ہراسگی کے معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چئیرمین نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ روانڈا میں پاکستانی کمیونٹی نے کہا کہ انہیں ویزا آن آرائیول کی سہولت ہے لیکن جب روانڈا سے پاکستان واپس آتے ہیں تو ایف آئی اے والے تنگ کرتے ہیں۔
چیئرمین نے کہا کہ ایف آئی اے کا اس طرح کا رویہ قابل افسوس ہے، فاروق ایچ نائیک نے روانڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر کی تحریری شکایت ایف آئی اے حکام اور وزارت خارجہ کو دے دی۔چیئرمین خارجہ کمیٹی نے ایف آئی اے اور وزارت خارجہ سے آئندہ اجلاس میں تحریری جواب طلب کرلیا۔
چیئرمین نے کابل میں پاکستانی سفیر پر حالیہ قاتلانہ حملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کبھی افغانستان کی ترجمانی نہیں کی، پاکستان نے کی ہے لیکن افغانستان پاکستان کے خلاف ہی بندوق اٹھاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کی خواہشات کے برعکس پاکستان افغانستان کے ساتھ کھڑا رہتا ہے۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ افغانستان اس کے باوجود پاکستان کو کسی خاطر میں نہیں لاتا۔/انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے متعلق پاکستان کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کی اشد ضرورت ہے۔
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…