اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی، ایک لاکھ ٹن تک چینی برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر 15 روز بعد پاکستان سے چینی برآمد کی جائے گی۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اسٹاک کا جائزہ لینے کے بعد چینی کی مزید برآمد کی منظوری بھی دی جاسکتی ہے۔وزیر خزانہ نے وزارت فوڈ سیکیورٹی کی چینی برآمد سے متعلق سمری پر فیصلہ کیا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ شوگر انڈسٹری کو مزید اسٹاک معائنے کے معاملے پر اعتراض ہے، پنجاب کی جانب سے پہلے ہی انسپیکشن رپورٹ جمع کرائی جاچکی ہے۔
ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں مزید چینی ایکسپورٹ کی اجازت دینے سے متعلق غور ہوگا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت ہاؤسنگ اور ماحولیات کی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دے دی۔
لاہور (قدرت روزنامہ)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں کوئی…
پشاور (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر سے جامعات کی چانسلرشپ کااختیار…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کےساتھ قرض معاہدے میں…
کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)یوٹیوب میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اس پلیٹ…
کراچی (قدرت روزنامہ )اداکارہ سارہ خان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے شوہروں کو خوش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون…