نصاب میں قرآن پاک مع ترجمہ شامل کرنے کی درخواست مسترد


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے پرائمری سے کالج تک نصاب میں ترجمے کے ساتھ قرآن پاک شامل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔عدالتِ عالیہ نے اس حوالے سے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ آئین میں عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ کے درمیان توازن رکھا گیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو تو عدالت نصاب کی تبدیلی کا حکم نہیں دے سکتی۔فیصلے میں عدالت کا کہنا ہے کہ ہماری نظر میں ایمان کا معاملہ ذاتی ہے، اس میں مداخلت نہیں کی جا سکتی۔
اپنے فیصلے میں سندھ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ آئین منفی اور مثبت دونوں طرح کے حقوق دیتا ہے، منفی حقوق ریاست کو پابند کرتے ہیں کہ شہریوں کے ذاتی معاملات میں مداخلت نہ کی جائے۔
عدالتِ عالیہ کا فیصلے میں مزید کہنا ہے کہ شہری اپنے حقوق کو اپنی مرضی کے مطابق استعمال کر سکتا ہے، آئین کا آرٹیکل 20 شہریوں کو مذہبی آزادی دیتا ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ آئین ریاست کو پابند بناتا ہے کہ کسی کے مذہبی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔

Recent Posts

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

19 mins ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

23 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

25 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

36 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

39 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

1 hour ago