کراچی (قدرت روزنامہ)گیس کی قلت کے باعث صوبۂ سندھ اور بلوچستان میں صنعتوں کو ہفتے کے دن گیس بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ گمبٹ گیس فیلڈ میں خرابی دور ہونے کے باوجود گیس کے پریشر میں کمی ہے۔سوئی سدرن کمپنی کا کہنا ہے کہ موسمِ سرما کے سبب گیس کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی پی ایل کی گمبٹ گیس فیلڈ میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی جس کی وجہ سے گیس کا اخراج ہوا تھا۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس فیلڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث کمپنی کو گیس کی سپلائی میں 50 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی آئی تھی۔
اس حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی نے صارفین کے لیے انتباہ جاری کیا تھا کہ انہیں گیس سپلائی میں کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ سندھ بھر میں پہلے ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ ملک کے بیشتر حصوں میں بھی گیس کی قلت برقرار ہے۔
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…
پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…
شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…