اقوام متحدہ کا افغانستا ن میں کام جاری رکھنے سے متعلق اہم اعلان

نیو یارک(قدرت روزنامہ) کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغانستا ن میں کام جاری رکھنے کا اعلان کر دیا . غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں یواین سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ دہائیوں سے افغان عوام کیلئے ان کے ساتھ کام کر رہی ہے .

ہم افغانستان میں کام جاری رکھیں گے . انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں عملے کے تحفظ اور افغان عوام کی مدد کیلئے جو ممکن ہوا کریں گے . دوسری جانب ورلڈ بینک نے افغانستان کے لیے امداد بند کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ افغانستان میں ورلڈ بینک کے دو درجن سے زائد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں . خبر ایجنسی کے مطابق عالمی بینک افغانستان کو 5 اعشاریہ 3 ارب ڈالر دے چکا ہے جس میں زیادہ تر امداد شامل ہے . . .

متعلقہ خبریں