کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔اس فہرست میں پہلے نمبر پر بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا ہے جبکہ لاہور کا نمبر تیسرا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق آلودہ شہروں میں سر فہرست ڈھاکا کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 281 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

اے کیو آئی کے مطابق اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت ہے جہاں کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 219 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس نے بتایا ہے کہ آلودہ شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبرپر موجود لاہور میں آلودہ ذرات کی مقدار 196 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت قرار دی گئی ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کا یہ بھی کہنا ہےکہ 301 پرٹیکیولیٹ میٹرز سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

Recent Posts

میرسرفراز بگٹی کا انسداد پولیو کیلئے دس روز میں جامع روڑ میپ مرتب کرنے کا حکم

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…

1 min ago

ٹرمپ ہوں یا کمیلا ہیرس، پاکستان کو کملا بنائے رکھنا امریکہ کی مستقل پالیسی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…

6 mins ago

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

15 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

21 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

35 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

43 mins ago