وزیراعظم نے ڈانٹ ڈپٹ کی اور پھر معاف کردیا: نذیر چوہان

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیرترین گروپ کو خیرباد کہنے والے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کی ملاقات . تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی نزیر چوہان کا کہنا ہے کہ میں نے وزیراعظم کو کہا کہ اپنے عمل پر شرمندہ ہوں اور آپ میرے قائد ہیں لہٰذا معاف کردیں،وزیراعظم سے مجھے پہلے ڈانٹ پڑی اور پھر سرزنش کے بعد معافی مل گئی ہے .

ان کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کو بتایا بہت سے لوگ ترین گروپ چھوڑنا چاہتے ہیں، گروپ کے 11 ارکان جلد علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کریں گے اور میں جلد ان ارکان کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کراؤں گا . خیال رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف کے لاہور سے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا . . .

متعلقہ خبریں