سپریم کورٹ نے توہینِ مذہب کے مبینہ ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہینِ مذہب کے مبینہ ملزم زاہد محمود کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا۔سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے توہینِ مذہب کے مبینہ ملزم کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے فردِ جرم میں تو دفعہ لگائی ہی نہیں، جب ملزم کو پتہ ہی نہیں کہ اس نے کیا جرم کیا ہے تو وہ اپنا مقدمہ کیسے لڑے گا؟ حکومت کے وکیل کا مؤقف ایسا عامیانہ نہیں ہونا چاہیے، آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ کس جرم میں کیا دفعہ لگتی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی کہا کہ آرٹیکل 295 سی نہیں لگتا، جب ایک آئینی ادارے کی رائے پر عمل نہیں کرنا تو اس کو بند کر دیں۔
جسٹس یحیٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ کیا ٹرائل کورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے باوجود ضمانت مسترد کی؟ ملزم کے وکیل نے جواب دیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے 8 جون 2022ء کو آئی تھی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ مذہب کے بارے میں ہر کیس کا تعلق ریاست سے ہوتا ہے، مذہب سے متعلق معاملات کسی فرد کے ہاتھوں میں نہیں دیے جا سکتے، یہ معاملات ریاستی مشینری کو انتہائی صلاحیت اور احتیاط سے دیکھنے چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مذہب کے معاملات میں ریاستی مشینری کو افراد کے سامنے لیٹنا نہیں چاہیے، مذہب سے متعلق ایک کیس میں ٹرائل کورٹ نے فردِ جرم عائد کی لیکن دفعات عائد ہی نہیں کیں۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملزم زاہد محمود پر ایک متنازع واٹس ایپ گروپ میں شامل ہونے کا الزام ہے، پوسٹ عربی میں ہے لیکن تفتیش سے ثابت نہیں ہوتا کہ شکایت گزار عربی جانتا ہے یا نہیں، شکایت گزار کو پوسٹ کے بارے میں کیسے معلوم ہوا؟ تفتیش میں اس کے بارے بھی نہیں بتایا گیا۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان نے 6 جون 2022ء کو ملزم کے خلاف شکایت پر مقدمہ درج کیا تھا، ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے ملزم کی ضمانت مسترد کر دی تھی۔

Recent Posts

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

5 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

7 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

9 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

10 mins ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

18 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

42 mins ago