طلاق کے2 برسوں بعد سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری ایک ساتھ نظر آئیں گے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)2020 میں راہیں جدا کرنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔گزشتہ روز اداکار شہروز اور اداکارہ سائرہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، انسٹاگرام پر آنے والی نئی فلم ’بے بی لیشیئس‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کو سنائی۔

فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ادکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فلم کی خبر شیئر کرتے ہوئے بہت پُرجوش ہیں، آئندہ فروری 2023 میں ہمیں اس فلم ’بے بی لیشیئس‘ سے منسلک ہوئے 12 سال ہو جائیں گے، آپ سب کے ساتھ اپنی فلم کی پہلی جھلک شیئر کر رہی ہوں۔

دوسری جانب اداکار شہروز نے سائرہ کو ٹیگ کرتے ہوئے پوسٹر شیئر کیا، پوسٹ کے کیپشن میں اداکار کا کہنا تھا کہ جی ہاں، ہماری فلم ریلیز ہونے والی ہے، ہم صرف ویلینٹائن کے آنے کا انتظار کر رہے تھے، ہماری نئی فلم ’بے بی لیشیئس‘ کی پہلی جھلک ملاحظہ کریں۔
واضح رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی یہ فلم 2023 کے فروری میں ریلیز کی جا رہی ہے۔فلم ’بے بی لیشیئس‘ کا پوسٹر دیکھ کر جہاں اس جوڑی کے مداح بے حد خوش ہیں وہیں کچھ جوڑی کے ٹوٹ جانے پر غمگین بھی ہے۔
یاد رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی 2012ء میں شادی ہوئی تھی جبکہ اس جوڑی کا 2020ء میں طلاق پر رشتہ ختم ہو گیا تھا۔اس جوڑی کی ایک بیٹی بھی ہے۔

Recent Posts

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

22 mins ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

35 mins ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

46 mins ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

54 mins ago

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

60 mins ago

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

3 hours ago