عمران خان آج اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے


لاہور(قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج ( ہفتہ )پنجاب اور خیبر پختوانخواہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ اس سلسلہ میں لبرٹی چوک میں اجتماع منعقد کیا جائے گا۔دریں اثناءجمعہ کو صحافیوں اور تجزیہ نگاروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ اسمبلیاں تحلیل نہیں ہونگی وہ آج میری تقریر کا انتظار کریں، اسمبلی تحلیل کے فیصلے پر پرویزالٰہی کی تائید بھی حاصل ہوگی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ دسمبر کے مہینے میں ہی اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی‘ پرویزالٰہی کے ساتھ مکمل رابطے میں ہوں‘ وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس وزیراعظم سے زیادہ اختیارات ہیں‘ پرویزالٰہی چاہتے ہیں اسمبلیاں کچھ دیر اور چلیں مگر چوہدری صاحب وہ کریں گے جس کا ہم انہیں کہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہم جو فیصلہ کریں گے ق لیگ ہمارے ساتھ ہوگی۔ جمعہ کو صحافیوں اور تجزیہ نگاروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشی تباہی سے بچنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں‘ دسمبر کے مہینے میں ہی اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق مستقبل میں بھی ہماری اتحادی رہے گی خواہش ہے کہ آئندہ حکومت مضبوط ہو اتحادی حکومت مسائل کا حل نہیں ہے۔

Recent Posts

کیا حکومت نان فائلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز سینیٹ نے فنانس بل 2024 کے لیے اپنی سفارشات کی…

2 mins ago

پشاور: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 13 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشاور میں چند گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں 16 افراد قتل…

8 mins ago

کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس کو حادثہ، 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوٹری کے مقام پر کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس کی…

16 mins ago

3 ماہ کی اضافی تنخواہیں پانے والے سرکاری ملازمین کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے گزشتہ روز مالی سال 24-25 کے…

21 mins ago

آپریشن عزم استحکام: امریکا کا دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کا اعلان…

28 mins ago

ظہیر اقبال کا نئی نویلی دلہن سوناکشی کو لگژری گاڑی کا تحفہ، قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف اداکار ظہیر اقبال نے نئی نویلی دلہن کو…

34 mins ago