لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے تلخ کلامی کے بعد صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک وزارت سے مستعفی ہو گئے۔سردار حسنین بہادر دریشک کا کہنا ہے کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیرِ اعلیٰ کو بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں حسنین بہادر دریشک کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔جس کے بعد صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک احتجاجاً کابینہ کے اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں ایک ہی وقت میں متعدد وزراء بات کرنا چاہتے تھے، وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں ڈسپلن کے ساتھ کابینہ اجلاس چلاؤں گا۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ایک وقت میں ایک ہی وزیر بات کر سکتا ہے۔
سردار حسنین بہادر دریشک نے اس کے باوجود بھی گفتگو جاری رکھی، وزیرِ اعلیٰ نے اجازت کے بغیر گفتگو سے روکا تو صوبائی وزیر غصے میں آ گئے تھے۔حسنین بہادر دریشک نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں پھر استعفیٰ دے دیتا ہوں۔
شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…