ہماری منزل جامع اسلامی مالی نظام ہے،گورنر اسٹیٹ بینک


کراچی(قدرت روزنامہ) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ہماری آخری منزل ایک جامع اسلامی مالی نظام ہے۔اسٹیٹ بینک نے 15 دسمبر 2022ء کو اسلام آباد میں اسلامک فنانشل سروسز بورڈ (IFSB) کے 41 ویں کونسل اجلاس کی میزبانی کی، اجلاس کی صدارت گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کی جو 2022کے لیے آئی ایف ایس بی کونسل کے چیئرمین بھی ہیں، اجلاس میں مرکزی بینکوں کے گورنرز اور سینئر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ ہماری آخری منزل ایک جامع اسلامی مالی نظام ہے جو شریعت کے مقاصد اور اسٹیک ہولڈرز کی توقعات پر پورا اترے۔
عوامی لیکچر کے ساتھ ربط پیدا کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف مکمل طور پر ان مقاصد سے ہم آہنگ ہیں،انھوں نے بینکوں کو مشورہ دیا کہ وہ اسلامی بینکاری کی غیر استعمال شدہ صلاحیت سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ ملک میں اس کی بہت زیادہ مانگ ہے۔
پہلا عوامی لیکچر معروف بین الاقوامی اسلامی فنانس اسکالر چیف اکنامسٹ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک ڈاکٹر سمیع ابراہیم السویلم نے دیا، اپنے لیکچر میں انھوں نے پائیدار ترقیاتی اہداف کو عملی جامہ پہنانے میں اسلامی مالیات کے کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انھوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کا پورا تصور مستقبل کو واضح طور پر دیکھنے کی صلاحیت پر مبنی ہے جس سے نہ صرف اس نسل بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی وسائل کی منصوبہ بندی کی جاسکتی ہے، اسٹیٹ بینک نے 14 دسمبر 2022کو آئی ایف ایس بی ممبرز اور انڈسٹری انگیجمنٹ سیشن کی بھی میزبانی کی۔
انڈسٹری انگیجمنٹ سیشن میں آئی ایف ایس بی کے سیکریٹری جنرل نے شرکا کو آئی ایف ایس بی کی سرگرمیوں اور رکنیت کے مختلف زمروں میں اس کے ارکان کو دستیاب فوائد سے آگاہ کیا، تقریب میں بینکوں اور غیر بینکاری مالی اداروں کے سی ای اوز، اثاثہ جات کی انتظامی کمپنیوں، بروکریج فرموں اور تعلیمی اداروں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی گورنر محترمہ سیما کامل نے بھی ملک میں اسلامی بینکاری کے موجودہ نمو کے رجحانات اور اسلامی مالیات کی پائیدار ترقی میں آئی ایف ایس بی کے کردار کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

6 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

6 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

6 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

6 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

7 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

8 hours ago