لاہور (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ محمود خان زمان پارک پہنچ گئے ہیں، وہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل اور دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی بھی کچھ دیر بعد عمران خان سے ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج پنجاب اور خیبر پختوانخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے، اس سلسلہ میں لبرٹی چوک میں اجتماع منعقد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صحافیوں اور تجزیہ نگاروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوں گی وہ آج میری تقریر کا انتظار کریں۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کے فیصلے پر پرویز الہٰی کی تائید بھی حاصل ہو گی۔
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…