نیپرا نے ڈسکوز کیلئے 32 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے واپڈا کی سابق تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کیلئے اکتوبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 32 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر اتھارٹی نے 29 نومبر 2022 کو فیول چارجز ایڈجسمنٹ (ایف سی اے) پر عوامی سماعت کی تھی۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ستمبر میں فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی مد میں صارفین سے 8 پیسے فی یونٹ اضافے کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، جو صرف ایک ماہ کیلئے لاگو ہوا تھا جبکہ اکتوبر کا ایف سی اے ستمبر کی نسبت 40 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا جس کا اطلاق صرف دسمبر کے ماہانہ بلوں پر ہوگا۔
نیپرا نے کہا اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن، 300 یونٹس تک گھریلو صارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا البتہ کے الیکٹرک صارفین پر بھی بل کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Recent Posts

سرفراز بگٹی بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہے ہیں عوام جلد بہتری محسوس کریں گے، نصیر مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے قبائلی رہنما سابق وفاقی وزیر میر نصیر مینگل نے کہا ہے کہ…

1 min ago

2 اکتوبر ملتان، میانوالی اور فیصل آباد تیار رہے، بھرپور احتجاج ہوگا، شیخ وقاص

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی نئی تاریخوں کا اعلان…

33 mins ago

کیا ٹیکس فائل کرنے کا کوئی نقصان بھی ہو سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کی بھی مختلف ترجیحات ہیں۔…

43 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

52 mins ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

1 hour ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

1 hour ago