عمران خان اور پرویز الہٰی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی


لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے چوہدری پرویز الہٰی کو آج اپنے خطاب میں ساتھ بیٹھنے کی دعوت دی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کی دعوت قبول کرلی۔
چوہدری پرویز الہٰی عمران خان سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئے، جس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شام 7 بجے دوبارہ زمان پارک پہنچیں گے۔خیال رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور حسین الہٰی کے ہمراہ لاہور کے علاقے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پہنچے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے عمران خان سے ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر مشاورت کی۔
عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور پرویز خٹک شریک ہیں۔عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شبلی فراز، علی امین گنڈاپور بھی شریک ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پارٹی رہنماؤں سے اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ سے متعلق مشاورت کی۔
اجلاس میں آج کے جلسے کی تقریر اور سیاسی و معاشی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان آج پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔اس سلسلے میں لبرٹی چوک میں آج پی ٹی آئی کا اجتماع بھی منعقد کیا جائے گا۔

Recent Posts

حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کی تصدیق

بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، حزب اللہ…

6 mins ago

پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہئے،آرمی چیف

فوج غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیوں کے لیے پُرعزم ہے، جنرل عاصم منیر کراچی (قدرت روزنامہ)آرمی…

21 mins ago

“کوئٹہ سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء قتل”

کوئٹہ :کوئٹہ سریاب روڈ کلی جیو کے قریب نامعلوم مسلح نقب پوش افراد کی فائرنگ…

52 mins ago

پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا…

1 hour ago

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

1 hour ago

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

2 hours ago