اسمبلیاں کسی کی انا کیلئے تحلیل نہیں کی جا سکتیں: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ


جامشورو(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اسمبلیاں کسی کی خواہش یا انا کیلئے تحلیل نہیں کی جا سکتیں، یہ انا اُس شخص کی ہے جسے آئینی طورپر گھر بھیجا گیا .
جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد شاہ نے کہا کہ اسمبلی کی تحلیل عوام کے حق میں ہو، نہ کہ ایک شخص کی خواہش پر ہونی چاہئے .

اسمبلی تحلیل کرنے کے اختیارات وزیراعلیٰ کے پاس ہوتے ہیں، لیکن اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کی ٹھوس وجوہات ہونی چاہئے .
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے عوام کو ریلیف پہنچانے کی پوری کوشش کی ہے، ہم نے ریلیف کا سامان پہنچایا ، اُس میں کمی بیشی ہو سکتی ہے، مجھے خیرپور ناتھن شاہ میں لوگوں نے کہا کہ ہمیں کچھ نہیں ملا، مگر جب ڈپٹی کمشنر آیا تو لوگوں نے کہا سامان ملا ہے . ڈی سی اُن کو جانتا ہے .
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے دنیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس موسمی تبدیلی کے اثرات کا انصاف چاہئے، موسمی تبدیلی جن ممالک کی وجہ سے ہوئی ہے، وہ ہمارے ساتھ انصاف کریں .

. .

متعلقہ خبریں