جمعہ کی شام سے بالائی و وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے جمعہ کی شام سے بدھ کے دوران بالائی و وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے اور ان بارشوں کے بعد حالیہ شدید حبس اور گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے تاہم پیر یا منگل کو تیز بارش کے باعث راولپنڈی، گجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں 27 اگست کی شام یا رات سے ملک کے بالائی علاقوں میں شدت کے ساتھ داخل ہوں گی جس کے نتیجے میں 27 اگست کی شام یا رات سے یکم ستمبر کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور، کوہاٹ، وزیرستان، گلگت بلتستان (غذر، استوار، دیامیر، سکردو، گلگت، ہنزہ ،نگر، گانگچھے اورکھرمنگ) میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 29 اگست کی رات سے 31 اگست کے دوران کوہستان، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مظفر آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، گجرنوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور قصور میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے، 30 اگست کی رات سے یکم ستمبر کے دوران ٹانک، کرک، بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، خانپور، خانیوال، ملتان، کوہلو، لورالائی، بارکھان، ژوب، موسی خیل، زیارت اور قلات میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث حالیہ شدید حبس اور گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، پیر یا منگل کو تیز بارش کے باعث راولپنڈی، گجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

Recent Posts

ملک میں سالانہ بنیادوں پر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 1000 روپے سے زائد کمی

ستمبر2024میں ملک میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1744.64روپے رہی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک…

1 min ago

ہونڈا سٹی کی نئی قیمت سامنے آ گئی

ہونڈا سٹی بہترین فیول اکانومی اور کشادہ اندرونی حصے کی بدولت مشہور ہے اسلام آباد…

3 mins ago

عالیہ حمزہ، عامر مغل سمیت 25 پی ٹی آئی رہنماؤں کی وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پی ٹی آئی کے 28 ستمبر کو لیاقت…

6 mins ago

مولانا فضل الرحمان کی آئینی عدالت کے قیام پر مشروط آماد گی، نیا مسودہ تیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام نے آئینی ترمیم کا اپنا مسودہ تیار کر لیا۔ مولانا…

9 mins ago

تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل گرفتار افغان شرپسندوں کے بیانات سامنے آگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل گرفتار افغان شرپسندوں کے…

13 mins ago

دھرنے کی سازش کو دہرانے کی اجازت نہیں دوں گا، وزیراعظم شہبازشریف

پھونکوں اور جادوٹونے سے کسی قوم نےترقی نہیں کی، وزیراعظم شہبازشریف اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم…

13 mins ago