حامد کرزئی اور عبد اللہ عبداللہ کو طالبان نے نظر بند کر دیا

کابل(قدرت روزنامہ) سابق افغان صدر حامد کرزئی اور عبد اللہ عبداللہ کو طالبان نے گھر میں نظر بند کر دیا ہے تاہم طالبان نے اس کی تردید کر دی ہے . روسی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ معاملے پر طالبان کے موقف کا انتظار کیا جا رہا ہے .

سی این این کے مطابق طالبان نے سیاسی رہنماوں کی گاڑیوں کو بھی ضبط کر لیا تھا اور گزشتہ روز طالبان نے عبد اللہ عبداللہ کے گھر پر بھی سرچ آپریشن کیا تھا . دوسری جانب طالبان نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کی تردید کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے سابق افغان صدر حامد کرزئی اور عبد اللہ عبداللہ کو گھر میں نظر بند کر دیا ہے خیال رہے گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ افغانستان میں سیاسی امور چلانے کیلئے بارہ رکنی کونسل قائم کی گئی ہے جس میں حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ بھی شامل ہیں . کونسل کے دیگر اراکین میں ملاعبدالغنی برادر، ملامحمد یعقوب، خلیل الرحمان حقانی اور گلبدین حکمت یارشامل ہیں . ادھر افغان میڈیا نے سابق رکن پارلیمنٹ عبدالحفیظ منصور کے حوالے سے کہا ہے کہ صوبہ پروان کے علاقے چاریکر میں قومی مزاحمتی محاذ (شمالی اتحاد) کے وفد نے طالبان وفد سے مذاکرات کئے . عبدالحفیظ منصور نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران ماحول بہت اچھا تھا اور دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر حملے سے گریز اور امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے . . .

متعلقہ خبریں