گذشتہ روز 24قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 38.217 ریال رہی . رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط ایک گرام سونا 190.21 ریال میں فروخت ہوا . اسی طرح 18 قیراط ایک گرام سونے کی قمیت 163.03 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ چودہ قیراط ایک گرام سونا کی قیمت 126.80 ریال رہی . ایک اونس سونا 6761.25 ریال میں فروخت ہوتا رہا . مملکت میں سونے کی گنی کی قیمت کم ہوکر 1521.66 ریال ہوگئی . خیال رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 1800 ڈالر کی سطح سے اوپر رہا . عالمی منڈی میں سونے کا فوری لین دین 0.1 فیصد اوپر ریکارڈ کیا گیا اور ایک اونس سونا 1806.39 ڈالر میں دستیاب رہا . . .
ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عوام کے لیے خوش خبری یہ ہے کہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں . عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گولڈ کی عالمی منڈی میں اتار چڑھائو کے بعد مملکت میں سونے کے نرخ کم ہوگئے .
متعلقہ خبریں