بھارتی معروف موسیقار اے آر رحمان نے اسلام کب اور کیسے قبول کیا ، جان کر آپ بھی سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اے آر رحمان کا پیدائشی نام اے ایس دلیپ کمار تھا . اب ان کا نام اللہ رکھا رحمان یعنی اے آر رحمان ہے .

نام کی تبدیلی کے پیچھے بھی ایک داستان ہے . اے ایس دلیپ کمار بھارت کے شہر چینئی میں چھ جنوری 1967 کو ایک غریب ہندو گھرانے میں پیدا ہوئے . ان کے والد آر کے شنکر کیرلہ فلم انڈسٹری میں تمل اور دیگر زبان کی فلموں میں موسیقار تھے . دلیپ اس وقت نو سال کے تھے جب ان کے والد کا انتقال ہو گیا . والدہ نے اپنے شوہر کے موسیقی کے آّلات کو کرایہ پر دے کر گزر بسر شروع کی . باپ کے انتقال کے بعد جب دلیپ کمار کی طبیعت خراب رہنے لگی تو ماں نے لوگوں کے کہنے پر پیر کی مزار پر حاضری دی اور منت مانگی جس کے بعد دلیپ کی طبیعت ٹھیک ہوگئی اور ماں کا عقیدہ پختہ ہو گیا اور وہ اپنے پورے گھر کے ساتھ مشرف بہ اسلام ہوگئیں اور دلیپ کا نام اللہ رکھا رحمان رکھا گیا . گھر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے رحمان نے کم عمری میں ہی کام کرنا شروع کر دیا . وہ کی بورڈ پلیئر بنے، کچھ عرصہ بعد پیانو اور پھرگٹار بجانا بھی سیکھ لیا . اس دوران چنئی کے چند نوجوانوں کے ساتھ مل کر انہوں نے اپنا ایک مقامی بینڈ ’نمیسیس ایونیو‘ بنایا . . .

متعلقہ خبریں