کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے مطالبہ کیا ہے کہ رینجرز کو کراچی کی ذمے داری دی جائے۔خرم شیر زمان نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ سمیت نواب شاہ میں بھی کراچی جیسے ہی حالات ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیپلز پارٹی کو کوئی دلچسپی نہیں، اسی لیے کراچی نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو مسترد کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تھر میں تو اس وقت بچے بھوک سے مر رہے ہیں اور جہاں سے پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی وہاں بھی کارکردگی صفر ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی ذمے داری ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کرے۔خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کی مدد کے لیے تیار رہتا ہے، جہاں الیکشن سے قبل ٹرانسفرز کیے جا رہے ہیں۔
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…