سعود تیرنا جانتے تھے لیکن انھیں تیرنا نہیں آتاتھا . ایک جگہ ایسی آگئی جہاں پانی شاید دس سے بارہ فٹ تک گہرا تھا . شفقت چیمہ بتاتے ہیں کہ مجھے محسوس ہوا کہ میرے پائوں زمین پر نہیں لگ رہے تھےاورجب میں پائوں زمین پر لگانےکی کوشش کرتا تھا تو میرا سر پانی میں ڈوب جاتا تھا . میں نے سعودکو کندھے سے پکڑا اورکہا مجھے بچائومیں ڈوب رہا ہوں . لیکن سعود نے میرا ہاتھ اپنے کندھے سے ہٹاکر مجھے دھکا دیا اورآگےچلے گئے . مجھے موت صاف دکھائی دینے لگی . میرا بھائی جوکہ ڈائریکٹر ہے وہاں پر موجود تھا، اسے بھی تیرنا نہیں آتا تھا لیکن مجھے ڈوبتا دیکھ کر اس سے رہا نہیں گیا . اور اس نے مجھے بچانے کےلئے پانی میں چھلانگ لگادی . لیکن وہ بھی ڈوبنے لگا . اس کے بعد ہم دونوں کو یاد نہیں کہ کس نے پانی میں آکر ہمیں بچا لیا . ہم دونوںکے پیٹ میں پانی چلا گیاتھا . شفقت چیمہ یہ واقعہ سناتے ہوئے روپڑے . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی فلموں میں ولن کے کردار سے شہرت پانے والے شفقت چیمہ نےاپنی فلمی زندگی کے پیش آئے ایک افسوسناک واقعے پر سے پردہ اٹھادیا ہے . اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انھوںنے بتایا کہ وہ ایک فلم کے منظر کی عکسبندی کے دوران فلمسٹار سعود
کے ساتھ گہرے پانی میں چلے گئے .
متعلقہ خبریں