دانیہ شاہ شروع سے ہی عامر لیاقت کو بلیک میل کر رہی تھی، بشریٰ اقبال


کراچی(قدرت روزنامہ) مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے کہا ہے کہ خلع لینے والی دانیہ شاہ اور اسکے گھر والے شروع سے ہی عامر لیاقت کو بلیک میل کر رہے تھے۔ایف آئی سائبر کرائم کی جانب سے دانیہ شاہ کی گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بشریٰ اقبال نے کہا کہ عامر لیاقت کا کوئی قصور نہیں تھا، انکے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خلع لینے والی دانیا شاہ اور انکی فیملی مرحوم عامر لیاقت کی جائیداد کے پیچھے ہے، سابقہ اہلیہ ہونے کے ناطے میرا بھی جائیداد پر کوئی حق نہیں لیکن میں عامر لیاقت کے حق میں کیس کیوں لڑ رہی یہ اللہ بہتر جانتا ہے اور کسی کو جواب دہ نہیں۔

بشریٰ اقبال نے کہا کہ جس نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو جاری کی وہ انکی اہلیہ تھی کوئی گرل فرینڈ نہیں جبکہ دانیہ کو بہت عزت بھی دی لیکن دانیہ نے ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کیا اور اپنے بیان میں بھی کہہ چکی ہے کہ میرے پاس اور بھی ویڈیوز ہیں۔
سابقہ اہلیہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے سائبر کرائم کے ملزم کو سزا ہونی چاہیے اور یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے، ایسی لڑکیوں کو قانون شکنجے میں لانا چاہیے۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

3 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

4 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

4 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

5 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

5 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

5 hours ago