وزیراعلیٰ کے پی عمران کا آلہ کار بننے کے بجائے صوبے کے امن پر توجہ دیں، رانا ثنا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کے پی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال باعث تشویش ہے، وزیراعلی امن وامان کی صورتحال پر سنجیدگی سے توجہ دیں اور اپنے صوبے میں زیادہ اور زمان پارک میں کم وقت گزاریں . ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے شہید اہل کاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دہشت گردوں کی مذمت کی ہے ساتھ ہی شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے .


اہلکار شہیداپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال باعث تشویش ہے، وزیراعلی امن وامان کی صورتحال پر سنجیدگی سے توجہ دیں، اپنے صوبے میں زیادہ اور زمان پارک میں کم وقت گزاریں، وزیراعلی خیبر پختونخوا فتنہ عمران کا آلہ کار بننے کے بجائے عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داریاں پوری کریں .
وزیر داخلہ نے کہا کہ کے پی پولیس پر دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ نیک شگون نہیں، پولیس پر حملے ہو رہے ہیں تو عوام کے تحفظ کا کیا حال ہوگا؟ عوام کی حفاظت، پولیس کی استعداد میں اضافے کے لیے وفاق خیبر پختونخوا حکومت کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے .
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت شہداء کے خاندان کو شہدا پیکیج کی جلد فراہمی یقینی بنائے، اللہ تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے .

. .

متعلقہ خبریں