صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے یکساں نصاب تعلیم لانے کا اصل مقصد بتا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہاہے کہ یکساں نصاب تعلیم اس لئے لائے تاکہ طبقاتی فرق ختم ہو، خاص مافیا یکساں نصاب تعلیم کے خلاف ہے۔

مقامی ہوٹل میں’سر سید تعلیم کانفرنس‘ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ یکساں نظام تعلیم پر پنجاب کے 70 فیصد پرائیویٹ سکول متفق ہیں،نجی اور سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو تربیت دے رہے ہیں، چار لاکھ اساتذہ کو یکساں نصاب پر تربیت دی جارہی ہے، پچاس فیصد ٹرینر نجی سکولوں سے لائے ہیں، نجی سکولوں کے ٹرنیرز نے یکساں نصاب کو بہترین قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے دس سالوں میں نجی سیکٹر کو پروان چڑھایا گیا،سرکاری سکولوں کو دبایا گیا، مالی فوائد کی وجہ سے نجی سکولوں کو فائدہ دیا گیا،سابقہ حکومت نے ایجوکیشن میں بھی جدید ٹیکنالوجی استعمال نہیں کی، وزارت جوائن کرنے پر پتہ چلا کہ میں تو ٹرانسفر منسٹر ہوں، ہمارے اساتذہ کو ٹرانسفر پروموشن اور اے سی آر میں پھنسایا ہوا تھا۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے کہاکہ ہم اساتذہ کو تمام چیزوں سے آزاد کرنے جا رہے ہیں، اساتذہ کا کام پڑھانا ہے اور وہ صرف پڑھائیں گے، جدید ٹیکنالوجی سے کرپشن ختم ہو گی، سابقہ ادوار میں حکومتوں میں آنے والوں نے صرف اپنے بارے میں سوچا کہ ہمارے پاس کیا آ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ سکولز کے ٹرینرز نے بھی واحد تعلیمی نظام کے نصاب کی تعریف کی، ہم پبلک سیکٹر کو اس لئے پروموٹ کر رہے ہیں کیونکہ اس میں قوم کا فائدہ ہے، گزشتہ دس سالوں میں کسی کا فائدہ تو تھا جو پبلک سیکٹر کی بجائے پرائیویٹ تعلیم کو پروموٹ کیا گیا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف اورورلڈبینک نوآبادیاتی نظام کی جدید شکل ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیردفاع خواجہ آصف نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی خودمختاری…

37 mins ago

آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے پہلے بجلی کی قیمتوں…

41 mins ago

مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ سے زائد افراد روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ 89 ہزار 837 لوگ…

43 mins ago

فلم” جوان” کے ہدایتکار ’کالکی 2898 اے ڈی‘ دیکھ کر حیران ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ)شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم" جوان" کے ہدایتکار ایٹلی فلم" کالکی…

45 mins ago

تاجکستان کےساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کومزید مستحکم بنائیں گے،وزیراعظم

دوشنبہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاجکستان اور پاکستان کے درمیان…

47 mins ago

وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر…

1 hour ago