کراچی(قدرت روزنامہ)مرکزی بینک کے مطابق پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بڑی کمی آگئی . اسٹیٹ بینک کے جاری اعداوشمار کے مطابق نومبرمیں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اکتوبر کے مقابلے 50 فیصد کم ہوکر 28 کروڑ ڈالر رہا .
رپورٹ کے مطابق نومبر میں برآمدات کا مالی حجم 2.38 ارب ڈالر رہا، نومبر میں ملکی درآمدات کامالی حجم 16 فیصد کم ہوکر 4.8 ارب ڈالر پر آگیا . خیال رہے کہ گزشتہ مالی سال جولائی تا اکتوبرکرنٹ اکانٹ خسارہ 7.23 ارب ڈالر رہا تھا جبکہ رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر کرنٹ اکانٹ خسارہ3.10ارب ڈالر رہا .
. .