عون چوہدری نے شہباز شریف کو جہانگیر ترین کا پیغام پہنچا دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ان کے مشیرِ سیاحت و کھیل عون چوہدری نے جہانگیر ترین کا خصوصی پیغام پہنچایا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مشیرِ سیاحت و کھیل عون چوہدری نے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف اور عون چوہدری کے درمیان ملکی معاملات، پنجاب کی سیاسی صورتِ حال اور محکمانہ امور پر گفتگو بھی ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران عون چوہدری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو جہانگیر ترین کا خصوصی پیغام پہنچایا ہے۔
اسمبلیاں بچانے کیلئے آپشنز زیر غور
دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں پنجاب اسمبلی کو توڑنے سے بچانے کے لیے تمام آپشنز بھی زیرِ غور آئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما بھی شریک ہوئے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
عمران خان کا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان
واضح رہے کہ ہفتے کے روز پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختون خوا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا تھا۔لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ محمود خان کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ ہم دو اسمبلیاں قربان کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے جمعے کو دونوں اسمبلیاں توڑ دیں گے، قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے جا کر کہيں گے کہ استعفے قبول کرو۔

Recent Posts

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

19 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

32 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

39 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

49 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

1 hour ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago