سندھ: لاپتہ افراد کی بازیابی، رپورٹ کیلئے 6 ہفتوں کی مہلت


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ لاپتہ افراد کو فوری بازیاب کروانے کے بعد رپورٹ پیش کی جائے۔سندھ ہائی کورٹ میں خاتون سمیت 5 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔عدالت نے پولیس کو لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔
سندھ حکومت اور پولیس نے عدالت سے پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت مانگ لی۔عدالتِ عالیہ نے سندھ حکومت اور پولیس کو 6 ہفتوں میں پیش رفت رپورٹس پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے شہری محمد بلال کی بازیابی کی درخواست عدم پیروی پر مسترد کر دی۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ 4 افراد حراست میں لیے جانے کے بعد لاپتہ ہو گئے، لاپتہ ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
درخواست گزار کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے شہریوں کو درخشاں اور حیدری مارکیٹ کے علاقوں سے حراست میں لیا گیا تھا۔

Recent Posts

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

5 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

11 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

14 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

13 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت…

2 hours ago