لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہورہاہے۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ملک میں قانون کی بالادستی کے لیے جہاد ہو رہا ہے، جس ملک میں قانون پر عملدرآمد نہیں ہو وہاں جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جمہوری عمل میں بہت سی رکاوٹیں آئی ہیں، پاکستان میں چند افراد کے فیصلے نہیں چلنے چاہئیں، آج بھی دنیا دیکھ رہی ہے پاکستان میں قانون طاقت ور نہیں، عوام پر قانون کا اطلاق ہو رہا ہے لیکن طاقت ور پر قانون نہیں چلتا۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ کیا 22 کروڑ عوام اور ایٹمی طاقت رکھنے والا ملک قانون کے بغیر چلے گا، بلوچستان میں قانون پر عملدرآمد کی اشد ضرورت ہے، وزارت اطلاعات سے جو مرضی خبریں چلالیں کچھ نہیں ہو گا آج سوشل میڈیا کا دور ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ سمجھنا ہو گا کہ اب لوگوں کو ڈرا دھمکا کر کچھ کہنا آسان نہیں ہے، مجھ سمیت تمام فیصلہ سازوں کو سوچنا ہو گا کہ کس طرح آئین کی بالادستی کرنی ہے، قانون و آئین کی بالادستی کے لیے عدلیہ اور وکلا کا اہم کردار ہے، بدقسمتی سے اس ملک میں آج بھی سچ بولنا آسان نہیں ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ سمیت ن لیگ کے رہنماؤں پر مقدمات پی ٹی آئی کے دور سے پہلے کے ہیں، نیب کے مقدمات بھی ان پر پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بنائے گئے، پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر ہر روز مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ انتخابات کرانے کے لیے ڈالر کی ضرورت نہیں، جنرل الیکشن کا اعلان کیا جائے اور صوبوں میں بھی الیکشن کرایا جائے، پرویز الہٰی کی اپنی جماعت اور پالیسی ہے، ہم صرف ان کے اتحادی ہیں۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…