ن لیگ کی ایم این اے مائزہ حمید کی ان تصویروں میں کیا خرابی ہے؟ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید گجر نے اپنی دو ایسی تصاویر شیئر کی ہیں جن کے بارے میں سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ انتہائی ناقص طریقے سے فوٹو شاپ کی گئی ہیں . مائزہ حمید نے سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ انتہائی سلم اور سمارٹ نظر آ رہی ہیں لیکن سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر کا مذاق اڑانا شروع کردیا .

تحریک انصاف کے ایک کارکن نے کہا کہ ’او میڈم، فوٹو تو ڈھنگ سے ایڈٹ کروالیا کرو . ‘ ایک صارف نے فوٹو شاپ کی مالک کمپنی کو مشورہ دیا کہ انہیں مائزہ حمید کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردینا چاہیے . اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی درآمد سمیت اہم فیصلوں کی منظوری دیدی راک سٹار نے مائزہ حمید کو مشورہ دیا کہ انہیں ایک اچھا سا فوٹو شاپ ایڈیٹر بھرتی کرنا چاہیے . ایک صارف نے لیگی ایم این اے کی سنگل تصویر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ان کے ہاتھ کو کیا ہوگیا ہے؟ اس تصویر میں مائزہ حمید کا بایاں بازو ایڈیٹنگ کی نذر ہوا نظر آتا ہے . . .

متعلقہ خبریں