بحران کا واحد حل انتخابات، تمام اسمبلیوں میں ایک ساتھ الیکشن ہونے چاہئیں: اسد عمر


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ تمام اسمبلیوں میں ایک ساتھ الیکشن ہونے چاہئیں، پاکستان میں مسئلہ یہ ہے کہ طاقتور خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ بلوچستان، سندھ اور اسلام آباد میں جو ایف آئی آرز کاٹی گئیں یہ کھلم کھلا قانون کی خلاف ورزی ہے، ملک کے اندر قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، یہ کون سا طریقہ کار ہے کہ اغواء کر لیا جائے اور برہنہ کر کے تشدد کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک جمہوریت کی بنیاد پر چلا تھا، قوم اور وکلاء برادری میں آگاہی آ رہی ہے، اس وقت ملک میں جو جہاد چل رہا ہے اس میں زیادہ سے زیادہ لوگ حصہ لے رہے ہیں، 3 سال 8 ماہ میں نیب نے جو ان پر کیسز بنائے وہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی اپنی حکومتوں نے ایک دوسرے پر کیے تھے، تحریک انصاف کے دور میں صرف رانا ثناء اللہ پر کیس بنایا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پرویز الہٰی صاحب کے اپنے خیالات ہیں اور تحریک انصاف کا اپنا ایک نظریہ ہے، ہماری رائے خان صاحب واضح بیان کر چکے ہیں، پاکستان میں مسئلہ یہ ہے کہ طاقتور خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، پاکستان دیوالیہ ہو رہا ہے کیونکہ ڈالر نہیں ہیں، الیکشن کروانے کے لئے ڈالرز کی ضرورت نہیں ہوتی۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کروڑوں کی گاڑیاں منگوا رہی ہے اور اربوں کی شاہ خرچیاں ہو رہی ہیں، عمران خان کی سیاست براہ راست عوام کے ساتھ ہوتی ہے، ملک جس بحران سے گزر رہا ہے جب تک نئے الیکشن کی طرف نہیں جاتے پاکستان کو بحران سے نہیں نکال سکتے، تمام اسمبلیوں میں ایک ساتھ الیکشن ہونے چاہیں۔

Recent Posts

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

5 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

17 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

23 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

26 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago