امپورٹڈ حکومت معیشت کے چیلنجز، دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکام رہی: عمران خان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت معیشت کے چیلنجز اور دہشتگردی سے نمٹنے میں ناکام رہی، انتخابات سیاسی استحکام کے ذریعے معیشت کو مستحکم کرنے کا واحد راستہ ہے۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ معیشت زمین پر لانے کے علاوہ امپورٹڈ حکومت دہشتگردی سے نمٹنے میں ناکام رہی، چمن سے سوات، لکی مروت سے بنوں تک دہشتگردی میں 50 فیصد اضافہ ہوا، حکومت پاک افغان سرحد سے ہونے والے حملوں سے نمٹنے میں بھی ناکام رہی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سپاہی، پولیس اور مقامی لوگ روزانہ جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں، دہشتگردی کے بڑھتے خطرات اور مغربی سرحد پار سے حملوں کا حکومت ذکر تک نہیں کر رہی، ان سب کی دلچسپی صرف این آر او ٹو میں ہے۔

سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کی زبوں حالی کے باوجود یہ انتخابات کے انعقاد سے گھبرا رہے ہیں، انتخابات ہی سیاسی استحکام کے ذریعے معیشت کو مستحکم کرنے کا واحد راستہ ہے۔

Recent Posts

زرتاج گل نے طارق بشیر چیمہ کو معاف کرنے کی وجہ بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل نے طارق بشیر چیمہ کو معاف…

6 hours ago

سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے بعد فیصل واوڈا کا ردعمل بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈانے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر ردعمل دیتے…

6 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز کاپھول نگرکا دورہ، آر ایچ سی کا افتتاح، ٹیکنیکل کالج اور 400ارب کےکسان پیکیج کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پھول نگر رورل ہیلتھ سنٹر ری ویمپنگ…

7 hours ago

مولانا فضل الرحمان نے نہیں کہا کہ عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا ایک سیاسی نعرہ تھا، جے یو آئی ترجمان کی وضاحت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ترجمان جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) پنجاب کا کہنا ہےکہ مولانا فضل…

7 hours ago

پی ٹی آئی کی مولانا فضل الرحمان کو گول میز کانفرنس میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے 23 مئی کو لاہور میں…

7 hours ago

وزیرخزانہ کا فاٹا اور پاٹا کو مزید ٹیکس چھوٹ نہ دینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب خان کا کہنا ہے کہ فاٹا اور پاٹا…

7 hours ago