اس دوائی کی مدد سے زندہ ہیں ورنہ ۔۔ سشمیتا سین کو کون سی خطرناک بیماری ہے؟ سورہ العصر کی تلاوت کرنے والی اداکارہ سے متعلق دلچسپ معلومات


ممبئی(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر ہی لیتی ہیں۔

مشہور بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کا شمار ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کہ اپنے دلچسپ انداز اور اداکاری کی بنا پر شہرت کی بلندیوں کو پہنچ گئیں۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم “میں ہوں نا” میں بھی اداکارہ نے لیڈ رول میں کردار نبھایا ہے، جسے ناظرین نے نہ صرف بے حد سراہا بلکہ انہیں پسند کیا جا رہا تھا۔


سشمیتا سین نے قرآن مجید کی سورۃ العصر کی تلاوت کر کے بھی سب کی توجہ حاصل کی تھی، جبکہ سوشل میڈیا لائیو پر انہوں نے نے دوبارہ تلاوت کر کے صارفین کو بھی حیران کر دیا تھا۔
اداکارہ کا شمار ان مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے بھارت کی عالمی طور پر نمائندگی کی ہے، سشمیتا بھی مس یونی ورس کے طور پر رہ چکی ہیں۔


2014 میں سشمیتا ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہو گئیں، جس میں انہیں زندہ رہنے کے لیے زندگی بھر کے لیے ایک دوائی کا استعمال کرنا لازمی ہے۔ گردے کے اوپر موجود اس بیماری کی وجہ سے ہارمنز کی افزائش بند ہو جاتی ہے جو کہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
جان بچانے کے لیے سشمیتا کو دوائی لینا ضروری ہوتی ہے، ساتھ ہی اداکارہ اب روزانہ کی بنیاد پر ورزش بھی کر رہی ہیں، جس سے انہیں ذہنی سکون مل رہا ہے۔


حیرت انگیز طور پر سشمیتا سین دو بچوں کی والدہ ہیں، 47 سالہ اداکارہ نے دونوں بچے گود لیےہیں، یعنی دونوں ان کی اپنی سگی اولاد نہیں۔ سشمیتا نے سنہ 2000 میں بیٹی رینی کو گود لیا تھا اور پھر 2010 میں علیشاہ کو گود لیا۔
اس بیماری کے باوجود وہ اپنی بیٹیوں کو بہترین تعلیم و تربیت دے رہی ہیں، ساتھ ہی اپنی بیماری کے حوالے سے بھی خوب ورزش کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

2 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

2 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

2 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

2 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

2 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

3 hours ago