واٹس ایپ کے بظاہر معمولی فیچرز جو اس کے استعمال کا تجربہ بدل کر رکھ دیں گے

(قدرت روزنامہ)واٹس ایپ میں چند معمولی مگر ایسی تبدیلیاں ہونے والی ہیں جو اس میسنجر کے استعمال کا تجربہ بدل کر رکھ دیں گی۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق نئے بیٹا ورژن میں کمپنی نے کئی فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔

ان میں سے ایک فیچر تو سب سے پہلے فیس بک نیوز فیڈ پوسٹس کے لیے متعارف ہوا تھا جسے بعد میں میسنجر چیٹس کا حصہ بنا دیا گیا۔

یعنی ری ایکشنز کا جو فیس بک نے میسنجر کے بعد انسٹاگرام میسجز کا حصہ بنایا اور اب واٹس ایپ میں اسے متعارف کرایا جارہا ہے۔

واٹس ایپ میں ایموجی، اسٹیکر اور جی آئی ایف سپورٹ پہلے سے موجود ہے جس سے صارفین اپنے جذبات کا اظہار کرسکتے ہیں اور اب میسجز ری ایکشنز پر کام کیا جارہا ہے۔

فیس بک میسنجر استعمال کرنے والے اس فیچر سے بخوبی واقف ہیں اور واٹس ایپ میں بھی کسی میسج پر صارف ایموجی سے اپنا ردعمل ظاہر کرسکیں گے۔

ری ایکشنز کے لیے کتنے ایموجیز واٹس ایپ میں دستیاب ہوں گے اس بارے میں ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں۔

دوسری جانب واٹس ایپ کی جانب سے وائس میسجز فیچر کو بھی اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔

اب صارفین وائس میسجز کو بھیجنے سے پہلے سن بھی سکیں گے جبکہ واٹس ایپ کی جانب سے پیغام ریکارڈ کراتے ہوئے ویوفارم کو بھی ڈسپلے کیا جائے گا۔

یہ فیچر بھی بیٹا ورژن میں موجود ہے جس کی آزمائش کچھ عرصے تک جاری رہے گی جس کے بعد اسے عام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

رئیل ٹائم ویو فارمز کے ساتھ ایک نئے اسٹاپ بٹن کا بھی اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ صارفین ریکارڈنگ کو درمیان میں روک کر اسے سن کر درست کریں اور پھر بھیجنے کا فیصلہ کریں۔

اس اسٹاپ بٹن کے ساتھ ایک ڈیلٹ بٹن بھی ہوگا تاکہ صارف ریکارڈنگ کو روک کر اسے سننے کے بعد ڈیلیٹ کرکے میسج دوبارہ ریکارڈ کرسکے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ سب فیچرز واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن کا حصہ ہیں اور آزمائش کے بعد ممکنہ طور پر تبدیلیوں کے ساتھ آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں صارفین کو متعارف کرائے جائیں گے۔

Recent Posts

معروف بھارتی اداکارہ اپنے پڑوسیوں کیخلاف شکایت لے کر پولیس کے پاس پہنچ گئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ روزلین خان نے حال ہی میں پولیس تھانے میں اپنی…

2 mins ago

وزیراعلی کے پی سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلی خیبر پختون خوا علی امین…

7 mins ago

بالی ووڈ میں انٹری کے بعد ہونیوالی تنقید پر بالآخر عالیہ بھٹ بھی بول پریں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ…

7 mins ago

علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت قافلہ لاہور جلسے کیلئے پشاور سے روانہ ، ڈنڈا بردار کارکنان بھی شامل

پشاور(قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے علی گنڈاپور کی قیادت…

17 mins ago

اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد لاہورموٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی اسلام آباد سے…

26 mins ago

علی امین گنڈاپور کی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور…

29 mins ago