رئیل می سی 25 ایس پاکستان میں فروخت کے پیش

(قدرت روزنامہ)رئیل می نے اپنا نیا اسمارٹ فون سی 25 ایس پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے . اس فون کو سب سے پہلے جون 2021 میں پیش کیا گیا تھا اور اب اس کی پاکستان آمد ہوئی ہے .

جیسا نام سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ رئیل می سی 25 سے ملتا جلتا ہے تاہم اس کا پراسیسر زیادہ طاقتور ہے . سی 25 ایس میں میڈیا ٹیک کے ہیلیو جی 70 کی جگہ ہیلیو جی 85 پراسیسر دیا گیا ہے . فون میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ موجود ہے . ڈیوائس میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج موجود دہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے . فون میں ٹرپل ٹرے موجود ہے یعنی 2 سم کارڈز کے ساتھ ایس ڈی کارڈ کو استعمال کیا جاسکتا ہے . فوٹو بشکریہ رئیل می فون کے اندر 6000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 کا امتزاج رئیل می 2.0 سے کیا گیا ہے . اس فون کے بیک پر بھی 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جبکہ 2 میگا پکسل بلیک اینڈ وائٹ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں . فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے . پاکستان میں اس فون کو 20 ہزار 999 روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں