سوئی نادرن گیس کمپنی کے1500 افسران اور ملازمین فارغ

لاہور(قدرت روزنامہ) سوئی نادرن گیس کمپنی نے کمپنی کے 15 سو سے زائد افسران اور ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کردیا ہے . اس سلسلے میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق فارغ کئے گئے افسران اور ملازمین کو سوئی نادرن گیس کمپنی کے ایگزیکٹو افسران کے دفاتر میں جانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے .

واضح رہے کہ نکالے گئے افسران اور ملازمین کو پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دورے حکومت میں میرٹ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے کمپنی میں بھرتی کیا گیا . .

متعلقہ خبریں